نیشنل گیمز کے، اگلے 10 دنوں میں تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی،ڈی جی سپورٹس

پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خان خٹک نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کے وینیوز کی تیاری جاری ہے اگلے 10 دنوں میں تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی اتھلیٹکس ٹارٹن ٹریک کے چھ مقامات کی مرمت جاری ہے جسے دو تین دنوں میں مکمل کیا جائے گا اتھلیٹکس ایونٹ پشاور ہی میں کرایا جائے گا سوئمنگ مقابلوں کے اسلام آباد میں انعقاد کا فیصلہ پہلے ہی سے کیا گیا تھا۔ وہ پشاور پریس کلب کی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام رمضان نائٹ سپورٹس گالا کی تقسیم تقریب انعامات سے خطاب کر رہے تھے

منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ، ڈائریکٹر یوتھ سلیم جان مروت، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ،اے ڈی سپورٹس نعمت اﷲ مروت، اے آئی پی ایس ایشیا کے سیکرٹری امجد عزیز ملک، پشاور پریس کلب کے سیکرٹری ظفر اقبال اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری محمد نعیم بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف ٹرائلز میں تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا ،جن کا تربیتی کیمپ مختلف وینیوز پر جاری ہے

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوچکا ہے وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں کو معیاری سامان اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں 9800 کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لیں گے اس بار گیمز سیاحت وثقافت کے فروغ کے نعرے کے ساتھ منعقد کی جائیں گی نیشنل گیمز کا انعقاد مشکل فیصلہ تھا جو سٹیک ہولڈرز کی محنت اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھاٹارچ ریلی 18 اکتوبر کو صوبے پہنچے گی۔

ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن جنید خان نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی کائوشیں رنگ لے آئی ہیں ، گیمز صوبے کی زینت بنیں گی ٹورازم کارپوریشن سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ ملکر گیمز کامیاب بنانے کے لئے کوشاں ہے۔قبل ازیں بیڈمنٹن کے فاتح کھلاڑیوں محمد علی شیخ، اسحاق، سنوکر کے ذیشان لیاقت، کامران، چیس کے عمران یوسفزئی اور ذکاء اللہ، رنرز اپ کھلاڑیوں یاسر علی، ارشاد، شاہد، مہران منیر، عزیز بونیری، ضیاء الرحمن اور عدنان طارق میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

error: Content is protected !!