نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ؛ دو رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا.

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان,دو رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا
…….. اصغرعلی مبارک ……….

اسلام آباد; کرکٹ نیوزی لینڈ کی جانب سے دو افراد پر مشتمل سیکیورٹی گروپ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد پاکستان پہنچا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پہلے مرحلے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ لاہور میں ٹیم کی رہائش اور سٹیڈیم کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا بھی جائزہ لے گا۔

وفد جس میں آزاد سکیورٹی ماہرین اور نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن بھی شامل ہے، نیوزی لینڈ ٹیم اپریل میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان آئے گی۔

شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کی 14 اپریل کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!