ضم اضلاع میجر گیمزکل 22فروری سے شروع ہوں گے، پیر عبدا ﷲ شاہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام میجرگیمزکل 22فروری سے شروع ہوں گی جس میں قبائلی اضلاع کے پندرہ سوسے زائد کھلاڑی وآفیشلز شرکت کرینگے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں سیکرٹری کھیل عامرسلطان ترین جمرود سپوررٹس کمپلیکس میں گیمز کا افتتاح کریں گے، ٹیمیں آج21 فروری کو پشاورپہنچیں گی۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ گیمز کے فوکل فرسن و ایڈمن آفیسراعوان حسین بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ گیمز 27 فروری تک جاری رہینگی اختتامی تقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس ارینا میں ہوگی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیمز کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں کھلاڑی فٹ بال، والی بال، کبڈی، ہاکی، باسکٹ بال اور اتھلیٹکس میں حصہ لیں گے، فٹ بال طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور، والی بال اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، کبڈی مہمند، ہاکی اسلامیہ کالج، باسکٹ بال اور اتھلیٹکس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کرائی جائیں گی۔کھلاڑیوں میں کٹس اور دیگر سامان آج تقسیم کی جائیگی

انہوں نے کہا کہ گیمز میںساتوں ضم اضلاع، ضلع خیبر ، مہمند ، باجوڑ، اورکزئی ،سائوتھ وزیرستان ، نارتھ وزیرستان،کرم ، سب ڈویژن ٹانک ، سب ڈویژن پشاور، سب ڈویژن کوہاٹ، سب ڈویژن ڈی آئی خان،سب ڈویژن بنوں،سب ڈویژن لکی کے کھلاڑی حصہ لیں گے،ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبداﷲ شاہ نے بتایا کہ اس سے قبل دسمبر میں بھی قبائلی اضلاع گیمز کا شاندار انعقاد کیاگیا جس کے پہلے مرحلے میں تقریبا 3631کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تحصیل کی سطح پر کھیلوں میں حصہ لیا تھا۔جبکہ دوسرے مرحلے میں اتھلیٹکس ،والی بال،باسکٹ بال،بیڈمنٹن ،باکسنگ،بیس بال،باڈی بلڈنگ، کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس،جمناسٹک،ہاکی،جوڈو،کبڈی ،تائکوانڈو،ووشو اور ویٹ لیفٹنگ کے مقابلے قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف گرائونز پر منعقد کئے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرم ،خیبر ،باجوڑ ،مہمند،وزیرستان میں خطیر رقم سے سپورٹس کمپلیکس کو اپ گریڈ کیا گیا باجوڑ کیلئے 279 ملین،مہمند کے لئے 70 ،خیبر 289،اورکزئی 335 ملین،جنوبی وزیراستان 177،کرم 595 او ر145، اورشمالی وزیرستان کے لئے 253 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ نئے کمپلیکس بھی بنائے گئے ہیں۔اسی طرح سب ڈویژن کوہاٹ،پشاور، بنوں،ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھی میدانوں۔ انہوں نے بتایا کے ضم اضلاع اورسب ڈویژن کیلئے 2204 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!