پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات آج ہونگے


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات آج بدھ 12 دسمبر کو اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔ صدارتی امیدوار کے طور پر فیصل صالح حیات گروپ کے انوار الحق قریشی اور ملک عامر ڈوگر، ظاہر شاہ، سردار نوید حیدر گروپ کے سید اشفاق حسین شاہ اور ظاہر شاہ گروپ کے سید اشفاق حسین شاہ امیدوار ہیں۔نائب صدور کے لئے چار امیدوار ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر، میر محمد جان مری، سردار نوید حیدر خان اور سید ظاہر شاہ باہم مقابل ہیں جن میں سے تین امیدوار منتخب ہوں گے جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے گیارہ امیدوار آمیدوار اور ویمن ریپریزینٹیٹو کیلئے آٹھ خواتین امیداور ہیں۔ بطاہر ملک عامر ڈوگر، ظاہر شاہ، سردار نوید حیدر کی پوزیشن ہونے والے الیکشن میں مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

error: Content is protected !!