پاکستان میں کوئی سیکیورٹی رسک نہیں، اپنا گارڈ میں خود ہوں، مائیکل ہولڈنگ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ پاکستان آکر کوئی سیکورٹی رسک محسوس نہیں ہوا یہاں اپنا سیکیورٹی گارڈ میں خود ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کرکٹر نے کہا کہ ان بچوں کے درمیان آکر خوشی محسوس کررہا ہوں، بچے ہی ہیں جو آگے صحت مند نسل کو آگے بڑھائیں گے، ہمیں ان بچوں کا ساتھ دینا ہے، اپنائیت کے ساتھ ان بچوں کا علاج ہوگا تو ان کے دل سے مایوسی دور ہوگی لیکن ابھی پاکستان میں تھیلیسیمیا سے متعلق لوگوں کو آگاہی کی مزید ضرورت ہے۔

کرکٹر نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے کہا کہ عمران جان اچھے کھلاڑی ہونے کے ساتھ اچھے سیاست دان بھی ثابت ہوئے ہیں کیوں کہ جس طریقے سے عمران خان نے کرکٹ ٹیم کو لیڈ کیا ایسے ہی ملک کو بھی لیڈ کر رہے ہیں۔مائیکل ہولڈنگ نے یہ بھی کہا کہ دس سال پہلے کے واقعے پر پاکستان کو تنہا نہیں کیا جا سکتا، پاکستانی قوم کرکٹ سے بہت محبت کرتی ہے، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے اور پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں، پاکستان آکر کوئی سیکیورٹی رسک محسوس نہیں ہوا کیوں کہ اپنا سیکیورٹی گارڈ میں خود ہوں، اپنے آپ پر بھروسا کریں یہ کھیل ہی ملک کو آگے لے کر جائے گا۔

error: Content is protected !!