ویسٹ انڈیز ون ڈے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت نیکلولس پورن کے سپرد

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر نیکولس پورن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی۔سابق کپتان کیرن پولارڈ کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر نیکولس پورن کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔کچھ دن قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان کیرن پولارڈ کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے نئے کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کپتانی ملنا اعزاز کی بات ہے، اپنے مداحوں کی خوشی کی خاطر ٹیم کو آگے لے کر جانا چاہتا ہوں۔

 

ڈائریکٹر کرکٹ ویسٹ انڈیز جیمی ایڈم کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ نیکولس پورن اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن پینل کو نیکولس پورن کی پرفارمنس اور تجربات نے کیرن پولارڈ کی غیر موجودگی میں بہت متاثر کیا، وہ کیرن پولارڈ کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔نیکولس پورن اب تک 37 ون ڈے اور 57 ون ڈے میچز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

error: Content is protected !!