پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز ،کمشنرلاہورکی ڈی جی سپورٹس پنجاب سے ملاقات،انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کمشنرلاہورآصف بلال لودھی نے پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات بھی کی، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کمشنر لاہورآصف بلال لودھی کوپاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پرتفصیلی بریفنگ دی ، انہوں نے بتایا کہ پاک سری لنکا ٹی 20کرکٹ سیریز کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں

سیریز کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام اداروں کے درمیان مکمل کوآرڈینیشن موجود ہے،شائقین کوسہولتوں کی فراہمی کے لئے اعلیٰ معیار کے انتظامات کئے گئے ہیں، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں مختلف محکموں کے افسران موجود ہوں گے، اس کے علاوہ 20بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے، سی سی ٹی وی کنٹرول روم سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کی مانٹیرنگ کی جارہی ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا کونہ کونہ کیمرے کی آنکھ کے سامنے ہوگا، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!