کرکٹ

چاہتا ہوں پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کا فخر بنے: مائیک ہیسن

چاہتا ہوں پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کا فخر بنے: مائیک ہیسن

 قومی کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کا فخر بنے۔ کوچنگ ٹیلنٹ کو نکھارنے کی کوشش کا نام ہے

اس لیے یہ ضروری نہیں کہ میں کھلاڑیوں کو ان عظیم چیزوں کے بارے میں بتاؤں جو میں نے اپنے وقت کے دوران کیں۔

اْنہوں نے کھلاڑیوں کیساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب آپ کسی کھلاڑی کے سفر کو سمجھ لیتے ہیں تو آپ اس کی اہمیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

تمام کھلاڑی یہ جاننے کے حقدار ہیں کہ ان سے کیا توقع کی جاتی ہے اور اس کیلئے پہلے کھلاڑی کی کارکردگی کا مشاہدہ کرنا ضروری ہے۔ میں نئے کھلاڑیوں سے ملنے اور بات کرنے کا خواہشمند ہوں،

یہ عمل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کھلاڑی تربیت یافتہ، ورسٹائل اور قومی فرائض کیلئے تیار ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!