ٹٰینس

خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کا نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے کیش انعامات کا اعلان

خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کا نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے کیش انعامات کا اعلان

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے 35ویں نیشنل گیمز میں کانسی کے تمغے جیتنے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے کیش انعامات کا اعلان کیا گیا۔

یہ انعامات خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی محمد سلیم مروت کی خصوصی ہدایات پر سینئر نائب صدر عمر ایاز نے تقسیم کیے۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر عمر ایاز نے کہا کہ کیش انعامات دینے کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، کیونکہ صوبے کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی خواتین ٹینس کھلاڑیوں نے پہلی مرتبہ نیشنل گیمز میں میڈلز جیت کر تاریخ رقم کی ہے، جو کہ قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کھلاڑی آئندہ نیشنل گیمز میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گی اور مستقبل میں بھی اسی طرح کھلاڑیوں کو کیش انعامات سے نوازا جاتا رہے گا۔

نیشنل گیمز میں مردوں کے ٹیم ایونٹ میں برکت اللہ، ثاقب حیات اور شہسوار خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ مردوں کے سنگلز ایونٹ میں برکت اللہ نے کانسی کا میڈل اپنے نام کیا۔ اسی طرح مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ثاقب حیات اور برکت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

خواتین کے ٹیم ایونٹ میں خیبر پختونخوا کی ٹینس کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ نیشنل گیمز میں کانسی کا میڈل حاصل کیا۔

صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے برکت اللہ اور ثاقب حیات کو بارہ، بارہ ہزار روپے جبکہ شہسوار خان، کوچ ذاکر اللہ، کوچ محمد نعمان، حانیہ خالد، آمنہ بی بی اور رباب کو چھ، چھ ہزار روپے کیش انعامات دیے گئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!