
پاکستان کاوا والی بال کا چیمپئن بن گیا بنگلہ دیش رنر اپ
پاکستان نے ایک بھی سیٹ گنوائے بغیر تیسری بار کاوا مینز والی بال ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (عمران ستی) سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (کاوا) مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا
جبکہ بنگلہ دیش نے دوسری اور سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں قومی والی بال ٹیم نے بنگلہ دیش کو شاندار کارکردگی کے بعد 3-0 سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا
پاکستانی کھلاڑیوں نے پورے مقابلے میں بہترین ٹیم ورک مضبوط دفاع اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو دباؤ میں رکھا پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ایک بھی سیٹ گنوائے بغیر ٹرافی اپنے نام کی
جو کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کی تاریخ میں ایک منفرد اور یادگار کامیابی ہے اس تاریخی فتح کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ کا تیسرا ٹائٹل حاصل کر لیا
دوسری جانب بنگلہ دیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنر اپ پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ازبکستان کو 3-2 سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کا اختتام پاکستان کی تاریخی کامیابی کے ساتھ ہوا جہاں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے خطے میں اپنی برتری ثابت کر دی



