PSL2026

سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک نے ٹیم بیچنے کی خبروں کی تردید کردی

سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک نے ٹیم بیچنے کی خبروں کی تردید کردی

 سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید نے ٹیم بیچنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بینک دیوالیہ نہیں ہوئے ہیں اور پی سی بی کیساتھ پہلے سال کے تمام مالیاتی معاہدے پورے کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ” سیالکوٹ اسٹالینز کے خلاف منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تمام مالیاتی معاہدے پورے کر لیے ہیں،

آپ پی سی بی سے اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ سی ڈی وینچرز کے ساتھ نئی شراکت داری پر بات چیت پی سی بی کی منظوری کے بعد شروع ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ملکیت کے حقوق برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔

اس سے قبل حمزہ مجید نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا۔ جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ "میں سیالکوٹ اسٹالینز کا مالک ہوں۔ کامل خان ہمارے ساتھ اس لیے تھے کیونکہ انہوں نے کرکٹ پر کام کیا اور کرکٹ کے بارے میں ان کی بصیرت تھی۔

ہمارے کاروبار او زیڈ گروپ کے دیوالیہ ہونے کے بارے میں جعلی خبریں پھیلائی گئیں۔ ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

ہم نے اپنے حصص کسی کو نہیں بیچے۔ ہم پارٹیوں کے ساتھ بات چیت میں ہیں، جو پی سی بی کی منظوری کے تابع ہے، اور جلد اس کے بارے میں پریس کانفرنس ہوگی۔ ہم نے پی سی بی کی فیس کا 100% ادا کر دیا ہے۔

ہم وسیم اکرم کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں اور جلد اعلان کریں گے۔ ہماری ٹیم اور کوچز وہی ہیں۔ ہم نے رانا نوید کو بولنگ کوچ اور سہیب مقصود کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔”

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!