کرکٹ

‏مصباح الحق کا سمیر منہاس کے بارے میں اہم بیان

‏مصباح الحق کا سمیر منہاس کے بارے میں اہم بیان

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سمیر منہاس وہ نوجوان کھلاڑی ہیں جنہیں ہر کوئی پسند کر رہا ہے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمیر منہاس نے عمر کے مختلف مراحل کی کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی شاندار کارکردگی سے اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔ ان کے کھیل میں پختگی نظر آتی ہے اور وہ محنت کے ذریعے اس مقام تک پہنچے ہیں۔

مصباح کے مطابق اگر سمیر کے شاٹس کی رینج دیکھی جائے تو وہ گراؤنڈ کے ہر حصے میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی کامیابی کا راز بنیادی چیزوں پر مضبوط گرفت، درست تکنیک اور ہر گیند کو میرٹ پر کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بیٹرز کو سمیر منہاس کے انداز سے سیکھنا چاہیے۔ صرف کریز پر آ کر آنکھیں بند کر کے بڑے شاٹس کھیلنے کے بجائے تکنیک، صبر اور درست شاٹ سلیکشن پر توجہ دینی چاہیے۔

مصباح الحق کے مطابق مستقبل کے بیٹرز کو اسی انداز میں اپنی کرکٹ کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ پاکستان کو مستقل بنیادوں پر مضبوط بلے باز مل سکیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!