خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کی گرینڈ لانچنگ تقریب 18 جولائی کو پشاور میں، لیگ شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا
بوم بوم شاہد خان آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر، گرینڈ لانچنگ تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے

خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کی گرینڈ لانچنگ تقریب 18 جولائی کو پشاور میں،
لیگ شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا
بوم بوم شاہد خان آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر،
گرینڈ لانچنگ تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے
کرکٹ اسٹارز، لائیو کنسرٹ، حکومتی شخصیات اور شاندار انٹرٹینمنٹ سے سجی یادگار شام،
شاہد آفریدی کی شائقین سے بھرپور شرکت کی اپیل
پشاور: خیبر پختونخوا میں کرکٹ کے ایک نئے اور تاریخی دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ (KCL) کی گرینڈ لانچنگ تقریب 18 جولائی شام 6 بجے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوگی،
جہاں لیگ کے باضابطہ شیڈول، آئندہ سرگرمیوں، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور دیگر اہم اعلانات سے بھی پردہ اٹھایا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر بوم بوم شاہد خان آفریدی کو خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی گرینڈ لانچنگ تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔
انہوں نے خیبر پختونخوا، خصوصاً پشاور کے عوام اور کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اس تاریخی تقریب میں شرکت کریں، نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کریں اور صوبے میں کرکٹ کے اس نئے سفر کا حصہ بنیں۔
گرینڈ لانچنگ تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر خیبر پختونخوا، اعلیٰ حکومتی شخصیات، سینئر سرکاری حکام، بزنس کمیونٹی، کارپوریٹ سیکٹر، سرمایہ کار،
میڈیا نمائندگان، پاکستان کے سابق و موجودہ بین الاقوامی کرکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کے لیگ کمشنر اور سابق قومی کپتان یونس خان بھی اس منصوبے کے اہم ستون کے طور پر تقریب میں شریک ہوں گے، جبکہ پاکستان کے متعدد معروف سابق اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹرز بھی اس تاریخی تقریب کی رونق بڑھائیں گے۔
تقریب کی ایک بڑی خاص بات شاندار لائیو میوزیکل کنسرٹ ہوگا، جس میں پاکستان کے معروف فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ کرکٹ، موسیقی، ثقافت اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور یہ شام پشاور کے شہریوں اور شائقین کے لیے ایک یادگار موقع ثابت ہوگی۔
تقریب کے دوران لیگ کی باقاعدہ تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ صوبہ بھر میں ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز، لیگ کی اہم تفصیلات، آئندہ سرگرمیوں اور دیگر بڑے اعلانات بھی کیے جائیں گے۔
کے سی ایل انتظامیہ نے عوام، خصوصاً فیملیز، کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، جبکہ شائقین کی شرکت کے لیے فری ٹکٹس بھی مختص کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اس تاریخی تقریب، کرکٹ اسٹارز اور لائیو کنسرٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔
خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کا بنیادی مقصد صوبے کے نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز کو ایک منظم اور پروفیشنل پلیٹ فارم فراہم کرنا، گراس روٹ سطح پر کرکٹ کو فروغ دینا اور خیبر پختونخوا کے مثبت، پُرامن اور باصلاحیت تشخص کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔
18 جولائی، شام 6 بجے، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور — کرکٹ، موسیقی، انٹرٹینمنٹ اور نوجوان ٹیلنٹ کے ایک تاریخی جشن کے لیے تیار رہیے۔



