کرکٹ

پشاور میں خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار لانچنگ کردی گئی

خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ 16 سے25 اکتوبر تک منعقد ہوگی

خیبر پختونخوا کی کرکٹ تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہوگیا

پشاور میں خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار لانچنگ کردی گئی

خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ 16 سے25 اکتوبر تک منعقد ہوگی

چھ فرنچائز کے لوگو، جرسی اور ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پشاور ; (سپورٹس لنک) خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے میلے کی باقاعدہ بنیاد رکھ دی گئی۔۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی شاندار لانچنگ منعقد ہوئی۔۔۔کھیلوں سے وابستہ ممتاز شخصیات، حکومتی نمائندوں اور ہزاروں شائقین نے بھرپور شرکت کی۔۔۔

تقریب میں مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا و پیٹرن اِن چیف فیصل کریم کنڈی، برانڈ ایمبیسیڈر شاہد خان آفریدی، وزیرِ کھیل، چیف ایگزیکٹو آفیسر سہیل خان کنڈی، مینیجنگ ڈائریکٹر راجا متین، صدر و فاؤنڈنگ ممبر عارف ملک اور دیگر نے شرکت کی۔۔

تقریب کے دوران لیگ کی تمام چھ ٹیموں کے نام، لوگوز اور آفیشل جرسیز کے ساتھ پہلے ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔۔۔لیگ میں پشاور پینتھرز، مردان چیلنجرز، سوات ٹائٹنز ، ڈی آئی خان اسٹالینز، خیبر وارئیرز اور ایبٹ آباد ایگلز شامل ہیں..

لیگ کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا۔۔۔ پہلا ایڈیشن 16سے 25 اکتوبر تک عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم، پشاور میں ہوگا۔۔

لانچنگ تقریب سے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ صوبے اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی۔… خیبرپختونخوا ہمیشہ پاکستان کو بہترین کرکٹرز فراہم کرتا آیا ہے اور انہیں یقین ہے اس لیگ کے ذریعے مزید نوجوان باصلاحیت کرکٹرز سامنے آئیں گے جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔..

گورنر نے چیف منسٹر سہیل خان آفریدی، وزیرِ کھیل، منتظمین، اسپانسرز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سب کی مشترکہ کوششوں سے خیبرپختونخوا میں کرکٹ کو نئی بلندی ملے گی اور یہ لیگ نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سہیل خان کنڈی، مینیجنگ ڈائریکٹر راجا متین، لیگ کے صدر و فاؤنڈنگ ممبر عارف ملک اور برانڈ ایمبیسیڈر شاہد خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ نوجوانوں کی لیگ ہوگی، جس کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک معیاری پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

لیگ میں پاکستان کے سپر اسٹارز فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، محمد رضوان، شاداب خان سمیت دیگر معروف قومی کرکٹرز، پاکستان کے ایمرجنگ اسٹارز اور بین الاقوامی کرکٹرز بھی شرکت کریں گے،

جس سے لیگ کا معیار مزید بلند ہوگا۔۔لیگ میں چھبیس کیمروں کی مددسے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔۔ لیگ کے میچز دنیا بھر میں براڈ کاسٹ کیے جائیں گے۔۔ انگلش اردو اور پشتو زبان میں براڈکاسٹنگ ہوگی۔۔۔

تقریب میں شریک شائقین نے خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی لانچنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس لیگ سے نہ صرف نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے بلکہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کی رونقیں بھی ایک بار پھر بحال ہوں گی۔

تقریب کے اختتام پر شاندار لیزر شو اور میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، جس سے ہزاروں حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!