لاہور(سپورٹس لنک) ہائیرایجوکیشن کمیشن،پنجاب یونیورسٹی اوردی ایجوکیشنسٹ کے زیراہتمام کھیلوں کے قومی مقابلوں کے دوسرے روزٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن اورکبڈی کے مقابلے ہوئے۔کبڈی سکولزکیٹگری میں گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی کی ٹیم نے فائنل میںواپڈابوائزہائی سکول شالامار کی ٹیم کو19کے مقابلے میں 28پوائنٹس سے شکست دی۔فٹ بال سکولزکیٹیگری میں گورنمنٹ ہائی سکول سرائے عالمگیرگجرات کی ٹیم نے واپڈابوائزہائی سکول شالامارکی ٹیم کوصفرکے مقابلے میں 3گولوں سے شکست دے دی۔اسی طرح ٹیبل ٹینس سکولزکیٹگری میں گورنمنٹ ہائی سکول گجرات نے پہلی،یونیک سکول نے دوسری جبکہ خصوصی بچوں کے ادارے حمزہ فائونڈیشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیبل ٹینس کالجز/یونیورسٹیزگیٹیگری میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی،یوایم ٹی نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف لاہورنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بیڈمنٹن سکولزانڈز13 کیٹیگری میں گورنمنٹ ہائی سکول بھکرنے پہلی،واپڈاسکول شالامارنے دوسری جبکہ واپڈاسکول علامہ اقبال ٹائون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن سکولزانڈر17میںسینوک گرائمرسکول نے پہلی،گورنمنٹ ہائی سکول بھکرنے دوسری جبکہ دارارقم سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیڈمنٹن کالجز/یونیورسٹیز کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی،یوایم ٹی نے دوسری جبکہ پنجاب کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرظفرمعین ناصرنے کھلاڑیوں کو اپنے پیغام میں کہاکہ وہ دل وجان سے کھیلیں اورپاکستان کے سافٹ امیج کودنیاکے سامنے پیش کرتے ہوئے ثابت کریں کہ ہم امن پسندقوم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن اوردی ایجوکیشنسٹ کے تعاون سے ہونے والے ان مقابلوں کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی کمیونٹی سروس کر رہی ہے۔ سکولوں کے طلباکالجزاوریونیورسٹیوں کے طلباکوایک ہی جگہ پرکھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیںجس سے ان میں یہ جذبہ پیداہورہاہے کہ وہ مستقبل میں اچھے کھلاڑی بن کرملک کانام روشن کریں۔