کولن منرو کی دھواں دھار اننگز ضائع،دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماؤنٹ مانگینوئی میں شیڈول سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے تھے کے بارش شروع ہوگئی۔ تیز بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ کولن منرو نے 23 گیندوں پر 66 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

 

error: Content is protected !!