پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپن شپ جیت لی

لاہور:پنجاب یونیورسٹی نے چھتیسویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن ویمن ہاکی چیمپن شپ 2017-18 لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو ایک صفر سے شکست دے کراپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین جوہر ٹائون سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے کے میں پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے سنٹر فارورڈ نورینہ خلیل نے میچ کا واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو آخر تک قائم رہی۔

اسی طرح یونیورسٹی آف سرگودھا کی ٹیم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین فیصل آباد کو ایک صفر سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپن شپ کے اختتام پرڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ غزالہ طارق نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایونٹ کے آگنائزنگ سیکریٹری اورڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد ظفر اقبال بٹ ،آفیشلز و دیگر بھی موجو دتھے۔

تعارف: newseditor