محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

 

 

تاریخ میں پہلی بار محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

 

کھلی کچہری میں 1500 سے زائد لوگوں کی شرکت، تقریباً 200 شکایات سنی گئیں جبکہ 80 کے قریب شکایات موقع پر حل کر دی گئیں، سیکرٹری سپورٹس و امور نوجوانان حمیداللہ خٹک

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سیکرٹری سپورٹس و امور نوجوانان حمید اللہ خٹک کی زیر نگرانی پیر کے روزآن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

جس میں تقریبا 1500 سے زائد لوگوں نے آن لائن شرکت کی جبکہ اس موقع پر تقریباً 200 شکایات سنی گئیں اور 80 کے قریب شکایات موقع پر حل کر دی گئیں،

اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس و امور نوجوانان حمیداللہ خٹک سمیت ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع، ڈائریکٹر امور نوجوانان اور ڈائریکٹر ورکس سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔

لوگوں نے اپنے مسائل وہ شکایات گوگل لنک کے ذریعے بھی شیئر کئے تھے سیکرٹری سپورٹس کا کہنا تھا کہ آن لائن کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کو دفاتروں کے ؔغیر ضروری چکروں سے چھٹکارا دلانا اور انکے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

حمیداللہ خٹک نے آن لائن کھلی کچہری میں لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے تمام مسائل و شکایات کا ازالہ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر سے کھلاڑیوں اور عام لوگ نے اپنے مسائل اور کھیل میں میں بہتری کے لیے اپنی سفارشات بھی پیش کیں۔

واضح رہے کہ کھلی کچہری محکمہ کھیل و امور نوجوانوں کے فیس بک اور یوٹیوب پیج سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!