ون ڈے کپ فائنل، یو بی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کا فائنل (آج) اتوار کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا جائے گا، یو بی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں یو بی ایل اور واپڈا نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں یو بی ایل نے سوئی سدرن گیس کارپوریشن جبکہ واپڈا نے پی ٹی وی کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، یو بی ایل کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اسے ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم واپڈا کی کارکردگی بھی حوصلہ افزا ہے اسلئے فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

error: Content is protected !!