آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:پہلے ہی رائونڈ میں اپ سیٹس

سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں کئی امریکی ستون گر گئے،مینز سنگل میں سیڈڈ کھلاڑیوں جیک سوک اور جان آئزنر کو پہلی آزمائش میں اپ سیٹ شکستوں کا شکارہونا پڑا تاہم اسپین کے رافیل نڈال پہلا پڑاؤ پار کر گئے،ویمنز سنگل میں بلینڈا بین چچ نے وینس ولیمز کو فرسٹ راؤنڈ میں ٹھکانے لگا دیا،امریکا کی سلون اسٹیفنز،کوکو وینڈے ویگھے اور الیسن رسکے بھی ناکامی سے دوچار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ میلبورن پارک میں شروع ہونے والے گرینڈ سلم ایونٹ میں ٹاپ سیڈ اسپینش پلیئر رافیل نڈال نے ڈومینیکا کے وکٹر ایسٹریلا برگوس کو تین سیٹس پر مشتمل مقابلے میں چھ،ایک کے یکساں اسکور سے ہرا کر پہلا پڑاؤ پارکرلیا۔نمبر آٹھ سیڈ امریکا کے جیک سوک کو جاپان کے یوئیچی سوگیٹا نے اور نمبر16سیڈ امریکی کھلاڑی جان آئزنر کو آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن نے شکست دے کر زبردست اپ سیٹ کردیا۔ نمبر گیارہ سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن،نمبر اٹھارہ سیڈ فرانس کے لوکاس پوائیل اور نمبر27 سیڈ جرمنی کے فلپ کولشرائبر بھی حیران کن ناکامی کے گڑھے میں جا گرے لیکن نمبر پندرہ سیڈ فرانس کے جو ولفرائیڈ سونگا،پرتگال کے یوآؤ سوسا،ترکی کے مالک جزیری،بلجیم کے روبین بیمل مینز،نمبر سترہ سیڈ آسٹریلیا کے نک کیرگیوس،ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر،ناروے کے کاسپر رڈ،آسٹریلیا کے جوناتھن ملمین،قبرص کے مارکوس بغداتیس،جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی،فرانس کے جائلز سیمون،امریکا کے میکنزی میکڈانلڈ،کروشیا کے آئیوو کارلووچ،نمبر 28 سیڈ بوسنیا کے دامیر زومہور،نمبر چھ سیڈ کروشیا کے مرین سلچ،نمبر 24 سیڈ ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹزمین،نمبر تین سیڈ بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف،کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف،سربیا کے وکٹر ٹرائیکی،اٹلی کے آندریاس سیپی،نمبر تیس سیڈ روس کے آندرے روبلیف،برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ،لکسمبرگ کے جائلز مولر،ازبکستان کے ڈینس ایسٹومین،نمبر دس سیڈ اسپین کے پابلو کیرینو بسٹا،یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولوف،امریکا کے ریان ہیریسن اور نمبر31 سیڈ یوروگوئے کے پابلو کیوواس بھی پہلا مرحلہ پار کر گئے۔ویمنز سنگل مقابلوں میں سوئس پلیئر بلینڈا بین چچ نے نمبر پانچ سیڈ امریکا کی وینس ولیمز کو چھ،تین اور سات،پانچ سے اور ہنگری کی ٹائمی بابوس نے نمبر دس سیڈ امریکا کی کوکو وینڈے ویگھے کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا جن کی ہم وطن کھلاڑیوں سلون اسٹیفنز،کیتھرین بیلس اور الیسن رسکے کو بھی مات ہو گئی۔ کروشیا کی جانا فیٹ،نمبر 23 سیڈ آسٹریلیا کی ڈاریا گیوریلووا،نمبر چار سیڈ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا،امریکا کی نکول گبز، نمبر دو سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی،بلجیم کی ایلیس میرٹینز،نمبر 22 سیڈ روس کی ڈاریا کساٹکینا،تھائی لینڈ کی لوکسیکا کم کھم،اسپین کی کارلا سواریز نوارو،یوکرین کی کیٹرینا بونڈارینکو،آسٹریلیا کی اولیویا روگوسکا،جمہوریہ چیک کی ڈینیسا الرٹووا،نمبر پندرہ سیڈ روس کی اناستاسیا پیولی چینکوا،پولینڈ کی میگڈا لینیٹے،نمبر 32 سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ،روس کی کیٹرینا سینیا کووا،نمبر تیس سیڈ ہالینڈ کی ککی برٹینز،ایسٹونیا کی کائیا کنیپی،رومانیہ کی ایرینا کمیلا بیگو اور کرسٹین فلپکنز، فرانس کی الیزے کورنیٹ،جرمنی کی مونا بارتھیل اور نمبر بارہ سیڈ جولیا جارجز،کروشیا کی پیٹرا مارٹک،نمبر سات سیڈ لیٹویا کی یلینا اوسٹاپینکو،چین کی شوائی زینگ اور ینگ ینگ ڈوآن اور نمبر19سیڈ سلواکیہ کی میگڈلینا ریبریکووا اولین رکاوٹ پار کر گئیں۔

 

error: Content is protected !!