قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ میں مایوس کن کار کر دگی پر سوال اٹھنے لگے میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری سیریز میں پاکستان کی کارگردگی مایوس کن رہی، لگاتار تین میچز میں قومی ٹیم کی شکست نے اس کی کارگردگی اور سرفراز کی کپتانی پر سوال کرنے شروع کر دیئے۔ گزشتہ تین میچز میں اگر بیٹسمینوں کی کارگردگی کے اعداد و شمار دیکھیں تو اظہر علی نے 3 میچز میں صرف 12 رنز بنائے ، فخر زمان کے2 میچز میں84 رنز ہیں۔ امام الحق ایک میچ کھیل کر صرف 2 رنز ہی اسکور کر سکے۔مڈل آرڈر کی بات کی جائے تو بابر اعظم کی کارگردگی کچھ خاص نہیں رہی انہوں نے تین میچز میں18 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 61 اور شعیب ملک نے 43 رنز بنائے ہیں۔ٹیم کے قائد سرفراز احمد کی کارگردکی پر ایک اورسوال یہ بھی کھڑا ہو رہا ہے کہ سوائے سری لنکا سے کھیلے گئے چمپئن ٹرافی کے میچ میںسرفراز احمد کی بیٹنگ کوئی خاص نہیں رہی اور نیوزی لینڈ سے جاری سیریز کے3 میچز میںصرف 28 رنز بناسکے ۔