سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا زیرتعمیر سپورٹس جمنیزیم اور ای لائبریری منصوبوں کا معائنہ

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے بہاولپور میں زیرتعمیر سپورٹس جمنیزیم اور ای لابریری کے منصوبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے سینئر انجینئر خالد سعید، ضلعی سپورٹس آفیسرز رئوف باجوہ اور مقصودالحسن بھی ساتھ تھے، جمعرات کے روز سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے سپو رٹس جمنیزیم اور ای لائبریری کے مختلف شعبوں میں جاری کام کے معیار کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، اس میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے زیر تعمیر سٹیڈیم کا بھی معائنہ کیا۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کمشنر آفس بہاولپور میں جاری سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت بھی کی، اجلاس میں سپورٹس منصوبوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا، متعلقہ افسران نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو منصوبوں پر بریفنگ دی۔

 

تعارف: newseditor