بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ایک اور شرمناک شکست

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلہ دیش کی ٹیم کو 332رنز کے فرق سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 176رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو جیت کیلئے 413 رنز کا ہدف ملا تاہم بنگلہ دیش کا کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم صرف 80 کے سکور پر پویلین لوٹ گئی اور میچ 332 رنز کے واضح فرق سے ہار گئی، بنگلہ دیش کی ٹیم جانب لٹن داس نے ستائیس، مہدی حسن نے بیس ، تمیم اقبال نے تیرہ رنز بنائے، بنگلہ دیش کے پانچ بلے باز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے جبکہ تین کھلاڑی سکور ڈبل فیگرز میں بھی نہ لے جاسکے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہارج نے 7 اور سائمن ہارمر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!