انگلش فاسٹ بائولر کرس ووکس کی کرکٹ میں واپسی جلد ممکن نہیں

وروکشائر کائونٹی کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی انجری کے شکار فاسٹ بائولر کرس ووکس کی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہاجاسکتا ہے، یاد رہے کہ کرس ووکس مارچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں 33سالہ فاسٹ بائولر ان سات بائولرز میں شامل ہیں جو فٹنس مسائل کی وجہ سے آئندہ ہفتے لارڈز میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے

 

وروکشائر کائونٹی کے ہیڈ کوچ مارک رابنسن کا کہنا ہے کہ کرس ووکس ابھی تک گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں اور اس وقت یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ وہ کرکٹ میں کب واپس آئینگے، یاد رہے کہ انگلش فاسٹ بائولر سام کورن، مارک ووڈ، جوفرا آرچر، ثاقب محمود اور میٹ فشر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں، کوچ رابنسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاسٹ بائولر اولے سٹون گزشتہ سیزن کے بعد سے اب تک کمر کی انجری کے باعث کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں تاہم امید ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے کچھ میچوں میں شرکت کرینگے۔

error: Content is protected !!