10قومی جونیئر انڈر21سنوکر چمیپئن شپ،محمد نسیم اختر فاتح

راولپنڈی (نواز گوہر سے)پنجاب کے کیوئسٹ اور دفاعی چیمپئن محمد نسیم اختر نے دسویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں محمد شہباز کو 6-3 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، ٹائٹل فتح کے ساتھ ہی نسیم اختر رواں برس میانمار میں 19ویں ایشین اور چین میں شیڈول آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کے اہل ہو گئے ہیں ،گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں نسیم اختر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کے ہی محمد شہباز کو 3 کے مقابلے میں 6 فریمز سے ہرا کر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، نسیم کی جیت کا سکور 63-26، 107-17، 23-60، 60-17، 35-66، 51-64، 61-12، 59-05 اور 65-53 رہا،۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جونیئر انڈر 21 اور جونیئر انڈر 18 چیمپئن شپ کے فاتح کیوئسٹس محمد نسیم اختر اور محمد عمر کو 50، 50 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافیاں دیں ۔

تعارف: newseditor