حریف باکسرفل لوگریکو کے فریال مخدوم کے بارے میں نازیبا جملے پر عامرخان آگ بگولہ ہوگئے اورانہوں نے باکسر گریکو پر پانی سےبھرا گلاس پھینک دیا۔
پریس کانفرنس میں عامرخان اورگریکوکےدرمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، عامرخان اورفل لو گریکو کے درمیان جھگڑے کے باعث تقریب روکنا پڑگئی۔
گریکو کئی ہفتے سےسوشل میڈیا پر عامرخان پرطنز کےتیر چلارہے تھے۔
عامرخان نے اپنی اہلیہ پر بےوفائی اور باکسر انتھونی جوشوا سےتعلق کا الزام لگایاتھا۔ انتھونی جوشواکی وضاحت کے باوجود عامرخان نے فریال کوطلاق دینےکی ٹھان لی تھی۔عامرخان نےچندماہ بعد غلطی کا اعتراف کرکے فریال سےٹوٹارشتہ پھرسےجوڑلیا تھا۔
برٹش پاکستانی باکسر عامرخان کی 21اپریل کوفل لوگریکو سے فائٹ ہوگی۔