کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)نارتھ مسلم ایف سی نے نیکسز ایف سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر لیژر لیگس فٹ بال میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ٹارگیرین یونائیٹڈ کی دوسری اور آر ایف یونائیٹڈ تیسری پوزیشن پر ہے۔
ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیژر لیگس سیزن تھری کے پریمئر ڈویثرن میں کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم اور سکسٹین اسٹارگرائؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر نارتھ مسلم ایف سی نے نیکسز ایف سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1کی فتح کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے 7پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
فاتح ٹیم کے حسن رضا نے دو گول کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ نیکسز کا واحد گول حذیفہ نے اسکور کیا۔5پوائنٹس لے کردوسری پوزیشن پر موجود زیم ایف سی کو پوائنٹس میچ میں کامیابی ملی۔ تیسری پوزیشن پر آر ایف یونائیٹڈ اور والکن ایف سی کے 4،4پوائنٹس ہیں۔
تاہم گول اوسط پر دی وائی کنگ کی چوتھی پوزیشن اور والکن ایف سی چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹارگیرین یونائیٹڈ نے کے ڈی اے ایف سی کیخلاف 3-0کی آسان کامیابی حاصل کرکے 12پوائنٹس بنانے میں کامیاب رہی تاہم گول اوسط پر ان کی دوسری پوزیشن ہے۔عمار نے فاتح ٹیم کیلئے 2گول اسکور کئے جبکہ ایک گول اسکور کرنے والے عذیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
فیکڈ ایف سی کی ایک پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے جس نے جوگا بونیٹو کیخلاف 2-0کی حیران کامیابی حاصل کرکے 11پوائنٹس اپنے نام کے آگے درج کرائے۔جوگا بونیٹو کی 9پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے۔ این فیگو 7پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پائیدان پر ہے۔جس نے اقبال میموریل کو 3-1کی شکست سے دوچار کیا۔
این فیگو 7پوائنٹس بنا کر پانچویں نمبر پر ہے۔ ایسکو بار ایف سی کی 6پوائنٹس کے ساتھ چھٹی، اقبال میموریل کی 5پوائنٹس کے ساتھ 7ویں اور کے ڈی اے ایف سی 2پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔