چوتھی بین الصوبائی گیمز آئندہ ماہ پشاور میں ہونگی

پشاور: (سپورٹس لنک رپورٹ) چوتھی بین الصوبائی گیمز کا انعقاد اگلے ماہ پشاور میں ہورہا ہے۔ ملک بھر سے 1500 سے زائد کھلاڑی 28 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی کھیلوں کا میگا ایونٹ 16 سے 21 مارچ تک پشاور میں سجے گا۔ جس میں ملک بھر سے 1500 سے زائد کھلاڑی 28 مختلف کھیلوں میں میڈلز کی جنگ لڑیں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل یوتھ گیمزبھی پشاور میں منعقد کرینگے۔

اس موقع پر موجود ڈی جی سپورٹس جنید خان کا کہنا تھا کہ تمام وینیوز تیار ہیں۔ ایونٹ میں شامل کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے۔ خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد صوبے کی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔

تعارف: newseditor