انڈین ویلز اوپن ٹینس، وزنائیکی کو شکست


انڈین ویلز(سپورٹس لنک رپورٹ) اینجلیق کربر، وینس ولیمز، کیرولینا پلسکووا، کارلا سوریز نوارو، اوساکا اور کاسٹکینا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ انڈین ویلز کے سلسلے میں بدھ کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز میں جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے فرانسیسی کھلاڑی کیرولین گارشیا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، کاسٹکینا نے سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، امریکہ کی وینس ولیمز بھی پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے سیواستووا کو شکست فاش سے دوچار کیا، اسپین کی کارلا سوریز نوارو نے کولنز کو شکست دی، جمہوریہ چیک کی پلسکووا نے امریکن کھلاڑی کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کیا، جاپان کی اوساکا بھی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے سیکاری کو زیر کیا۔

error: Content is protected !!