1994عالمی کپ کی کامیابی کو 26سال مکمل ہونے پر الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد


اولمپئن کامران اشرف مہمان خصوصی تھے انہوں نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا اور عالمی کپ کی یادیں تازہ کیں


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)1994عالمی کپ کی کامیابی کو 26سال مکمل ہونے پر الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی عالمی کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے اولمپئن کامران اشرف تھے جنہوں نے الصغیر ہاکی کلب کے روح رواں سید صغیر حسین ، سیکریٹری عظمت پاشا، سابق انٹرنیشنل مبشر مختار ، سینئر کھلاڑی، عامر صدیقی، محمد علی خان، کلب کے چیئرمین امتیاز احمد شیخ سمیت دیگر مہمان گرامی کے ہمراہ کیک کاٹا اور عالمی کپ کی یادیں تازہ کیں، صغیر حسین اور کلب کے چیئرمین امتیاز احمد شیخ نے مہمان خصوصی کو اجرک پہنائی جبکہ سیکریٹری عظمت پاشا نے مہمان خصوصی کا تعارف کروایا اور انکے کارناموں کے حوالے سے حاظرین کو آگاہ کیا۔ نارتھ کراچی سیکٹر11-Aمیں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی اولمپئن کامران اشرف نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال قبل سڈنی آسٹریلیا میں کامیابی سخت محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ تھی ، ہالینڈ کیخلاف فتح ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، پاکستان نے ہالینڈ سے 1990کے عالمی کپ کے فائنل میں شکست کا بدلہ بھی لیا تھا اس حوالے سے بھی وہ فائنل یاد گار بنا گیا تھا تاہم فائنل کے ہیرو منصور احمد اور ان سائیڈ رائٹ طاہر زمان کی پرفارمنس مثالی تھی طاہر زمان والد کے انتقال کی باوجود ورلڈ کپ کے میچز کھیلتے رہے جو انکا بہت بڑا فیصلہ تھا اسکے علاوہ شیخ محمد عثمان اور کپتان شہباز احمد سینئر سمیت پوری ٹیم کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ عالمی کپ جیتیں اور ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ الصغیر ہاکی کلب کا شمار کراچی کے بہترین کلبز میں ہوتا ہے انکی جانب سے 26 ویں سالگرہ کی تقریب ک انعقاد قومی کھیل سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔ تقریب میں کامران اختر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع وسطی، یوسف قدوائی منیجر اسپورٹس ، کلچر اینڈ باغات ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع وسطی سمیت فرخ الرحمان، امیتاز شیخ، راﺅ جاوید اقبال، انیس الرحمن، نصرت حسین، ذوالقرنین، رفعت اقبال، سہیل رضا، رمضان خان اور الصغیر ہاکی کلب کے سینئر اور جورنیئرز کھلاڑیون کی بڑی تعداد نے شرت کی ۔

error: Content is protected !!