کراچی کنگز کیلئے اہم میچ سے قبل پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور زلمی کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال انجری کے باعث کراچی کنگز کے خلاف آج کھیلے جانے والے میچ سے باہر ہوگئے۔تمیم اقبال نے سری لنکا میں کھیلی جانے والی سہہ فریقی سیریز کے بعد 19 مارچ کو ہی پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا اور کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف وہ ٹیم کا حصہ بھی تھے۔تمیم اقبال کو گھٹنے کی انجری کی وجہ سے تکلیف کی شکایت ہے جس کے پیش نظر وہ طبی معائنے کے لئے بنکاک روانہ ہوگئے۔اگر پشاور زلمی پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تو تمیم اقبال 25 مارچ کو کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل کے لئے دستیاب ہوں گے۔

تعارف: newseditor