آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

 شرٹس کو 194 رنز کا ہدف بھی شکست سے نہ بچا پایا، پانچ میچوں کی سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز  2-2 سے برابر کردی۔ کیویز نے 194 رنز کا ہدف  19.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

 

گرین شرٹس کے خلاف  نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی کی پہلی ہی گیند پر کپتان ٹام لیتھم نے وکٹ گنوادی، ول ینگ بھی پہلے ہی  اوور میں  چلتے بنے جب کہ ان کے بعد آنے والے ڈیرل

مچل 15 رنز بنا کر عماد وسیم کا نشانہ بن گئے۔ ابتدا میں ہی وکٹیں گنوانے کی وجہ سے کیوی ٹیم پوری طرح پریشر میں آچکی تھی لیکن مارک چیپ مین اور جمی نیشم کی جوڑی نے نہ صرف پریشر کو ختم کیا

بلکہ یقینی شکست کو  اپنی 121 رنز کی پارٹنر شپ کے ساتھ فتح میں بدل دیا۔ مارک چیپ مین نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری سکور کی۔ انہوں نے  57 گیندوں پر 104   جب کہ جمی نیشم نے 45 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل  پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر  193 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو روایتی جوڑی محمد رضوان اور

بابر اعظم نے زبردست طریقے سے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے محمد حارث اور صائم ایوب کوئی بھی رن سکور نہ کرسکے جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم پریشر میں

آگئے جسے تجربہ کار بلے باز افتخار احمد نے ختم کیا۔ انہوں نے انتہائی تیزی کے ساتھ کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔

 

error: Content is protected !!