ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ون ڈے سیریز کا آغاز اتوار 22جولائی سے ہوگا


جمیکا (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز 22 جولائی اتوار سے ہو گا۔اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان بنگال ٹائیگرز کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 2-0 سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بنگلہ دیشی ٹیم دونوں ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز میں 200 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہی تھی اور اب اسے ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کا چیلنج درپیش ہو گا۔بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا ا?غاز 22 جولائی اتوار سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 25 جولائی جبکہ تیسرا اور ا?خری ون ڈے 28 جولائی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

تعارف: newseditor