انٹرریجنل انڈر19ون ڈے ٹورنامنٹ،کل آٹھ میچ کھیلے جائینگے

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹر ریجنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل اتوار کو مزید آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر ریجنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ 2018ء کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ ایونٹ میں کل اتوار کو آٹھ میچ کھیلے جائیں گے۔ فاٹا اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ لاہور وائٹس اور فیصل آباد کے درمیان میچ کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ کراچی وائٹس اور اسلام آباد کے درمیان میچ مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ایبٹ آباد اور حیدر آباد کی ٹیمیں ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں نبرد آزما ہوں گی۔ لاہور بلیوز اور سیالکوٹ کے درمیان میچ این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پشاور اور ملتان کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی جبکہ کراچی بلیوز اور بہاولپور کی ٹیمیں ایس بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

error: Content is protected !!