کورونا وائرس کے باوجود ایک دوسرے ہاتھ ملاتے رہینگے، جسٹن لینگر

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ )کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کرنے اور ہاتھ ملانے سے منع کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے وہیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے رہنے کا اعلان بھی کیا ہے۔چین میں سب سے پہلے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 109 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 831 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں جہاں دیگر سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں مسلسل متاثر ہو رہی ہیں۔کورونا وائرس کے باعث اولمپکس گیمز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے

جب کہ امریکا اور چین سمیت مختلف ممالک نے بڑے عوامی پروگرامات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔چند روز قبل اس قسم کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ایران اور چین میں لوگوں نے ہاتھ کے بجائے پاؤں ملانے شروع کر دیئے ہیں جب کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں کھیل کے دوران ہاتھ ملانے سے منع کر دیا تھا۔لیکن آسٹریلیا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹس لینگر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز میچ کے دوران ہاتھ ملاتے رہیں گے اور کھلاڑیوں کے ایک دوسرے سے میل جول رکھنے کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔جسٹن لینگر نے کہا کہ ہم ہاتھ ملاتے رہیں گے کیونکہ ہمارے

error: Content is protected !!