نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان،شاداب خان قیادت کرینگے


آکلینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کپتان شاداب خان نے کیا جو کہ مکمل فٹ ہو گئے ہیں اور بابر اعظم کی غیر موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شاداب خان کی ٹانگ میں کھچاؤ کی شکایت تھی جو اب دور ہو گئی ہے اور انہوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل ایڈن پارک آکلینڈ میں دونوں ٹریننگ سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔‏قومی اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ، فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض اور محمد رضوان شامل ہیں۔

‏پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان ٹیم نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔فزیکل اور فیلڈنگ ٹریننگ کے بعد نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ بابر اعظم اور امام الحق جو انجرڈ ہیں انہوں نے بھی اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

error: Content is protected !!