ویرات کوہلی اور انوشکا مشترکہ طور پر 95 ملین ڈالر کے مالک

لندن ( سپورٹس لنک رپورٹ ) بھارت کے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کتنے مالدار ہیں، یہ راز دنیا کے سامنے کھل گیا۔ بھارتی کرکٹ کپتان کوہلی اندازے کے مطابق 35 ملین ڈالر جبکہ ان کی اہلیہ 60ملین ڈالر کے اثاثے رکھتی ہیں۔ دونوں کی مشترکہ ملکیت 95 ملین امریکی ڈالر ہے۔ جو بڑھتی جارہی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایک ہوجانے کے بعد اگلے دو برس میں وہ ایک ہزار کروڑ روپے کے فیگر کو چھولیں گے۔ کوہلی کرکٹ میچ فیس، آئی پی ایل اور کمرشل معاہدوں جبکہ بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما فلموں، اشتہارات اور سرمایہ کاری سے پیسے کماتی ہیں۔ انہیں فی فلم 10کروڑ اور برانڈز کی تشہیر سے چار کروڑ روپے ملتے ہیں، ریئل اسٹیٹ میں بھی40 کروڑ کی سرمایہ کر رکھی ہے۔ کوہلی 120کروڑ روپے سالانہ انکم کے ساتھ دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وہ 28 برانڈز کی تشہیر کرتے ہیں، ٹینس ٹیم یو اے ای رائلز کے شریک مالک اور جمزکی چین چلاتے ہیں۔

تعارف: newseditor