روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 10 ستمبر, 2018

انٹرنیشنل تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفری کورس کا آغاز

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر محمد طاہر نوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھروبال کا کھیل مقبولیت حاصل کر رہا ہے ،انٹر نیشنل کوچنگ اینڈ ریفری کورسز سے یہ کھیل گراس روٹ لیول پر مزید مقبولیت حاصل کرے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان تھرو بال ...

مزید پڑھیں »

فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ عارف ابراہیم

اسلام آباد ( نواز گوھر)؛ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم نے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جو کہ پاکستان کے دیہاتی اور شہری علاقوں میں سب سے زیادہ کھیلا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ...

مزید پڑھیں »

چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ ٹورنامٹ کا افتتاح پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے کیا اور ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ ...

مزید پڑھیں »

ریڈ کالج ٹیم کے ٹرائیلز ‘ 20کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ریڈ کالج گلشن کی فٹبال ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے سابق قومی کوچ سید ناصر اسمٰعیل اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کوالیفائیڈ کوچ یاسر عرفات کی زیر نگرانی سکسٹین اسٹار گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر ٹرائیلز کا اہتمام کیا گیا۔ دونوں نامور کوچز نے 20رکنی دستہ کا اتفاق رائے سے اعلان کیا۔کھلاڑیوں میں مرتضیٰ، جواد، عاقب ...

مزید پڑھیں »

سندھ حکومت کا شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے زمین فراہم کرنے کا اعلان

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ حکومت نے سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لیے کراچی میں جگہ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی کنگز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان سپر لیگ فرنچائزکراچی کنگز کے تحت نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم پرسندھ کے شہزادے ...

مزید پڑھیں »

’ریویو لینے میں کوہلی دنیا کا بدترین کھلاڑی‘

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ویرات کوہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویرات دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں، لیکن ریویو لینے کے معاملے میں وہ دنیا کے بدترین کھلاڑی ہیں۔‘اوول ٹیسٹ کے دوران بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے 10 ویں اوور میں جیننگس اور 12 ویں اوور میں السٹر کک کے خلاف ...

مزید پڑھیں »

محمد حفیظ ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں،سرفراز احمد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے، محمد حفیظ اہم کھلاڑی ہیں اور ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ کے لئے ٹیم نے پھرپور تیاری ...

مزید پڑھیں »

قومی کرکٹ ٹیم ڈیم فنڈ میں 32لاکھ روپے دیگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں 32 لاکھ روپے عطیہ کرے گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ ایشیا کپ کے لیے منتخب ہونے والے اسکواڈ کا ہر کھلاڑی 2، 2 لاکھ روپے ڈیم فنڈ ...

مزید پڑھیں »

عثمان قادر کا بیگ بیش کے ساتھ معاہدہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور قلندرز کے نوجوان کرکٹر عثمان قادر کا آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش کے ساتھ معاہدہ ہوگیا، وہ پرتھ اسکارچر کی نمائندگی کریں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں زیادہ مواقع نہ ملے ۔عثمان قادر کو لاہور قلندرز نے ...

مزید پڑھیں »

سربیا کے نووک ڈجکووک نے یو ایس اوپن کا فائنل جیت لیا

نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ)یو ایس اوپن کے مینز فائنل میں سربیا کے کھلاڑی نووک ڈجکووک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پورٹو کو شکست دیکر اپنے کیریئر کا 14گرینڈ سلام اعزاز جیت لیا، اکتیس سالہ نووک ڈجکووک نے اپنے حریف جان مارٹن کو چھ تین،سات چھ (سات چار) اور چھ تین سے شکست دی، دونوں ...

مزید پڑھیں »