بھارتی کرکٹرز میں تجربے کی کمی ہے، ویرات کوہلی


اوول(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ بھارتی کرکٹرز نے انگلینڈ میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے، میچ کے بعد ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کوہلی کا کہنا تھا کہ میرا یہ یقین ہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم اب بھی بہترین ٹیم ہے تاہم اس کے کرکٹرز میں غیر ملکی دوروں پر کھیلنے کا تجربہ کم ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم پروفیشل کرکٹرز پر مشتمل ہے اور انہیں ان کے ہوم گرائونڈ پر شکست دینا بہت مشکل کام ہوتا ہے، انہوں نے کہاکہ نوجوان بھارتی کرکٹرز کو دورہ انگلینڈ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے اور اس شکست سے سبق سیکھ کر ٹیم آگے بڑھ سکتی ہے، اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو دور کرکے آئندہ ہم اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!