اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلہ کا بدھ سے آغاز

 

اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلہ کا بدھ سے آغاز

لاہور، 24 جولائی 2023:

پی سی بی پاتھ وے کرکٹ پروگرام کے تحت اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کے دوسرے ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ 26 جولائی بروز بدھ سے لاہور اور مریدکے میں شروع ہوگا۔

 

پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی پانچ غیر ملکی کوچز شامل ہوں گے جو کہ 55 انڈر 19 کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔

 

کرکٹ کلینک کا دوسرا مرحلہ 26 جولائی سے 10 اگست تک لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور مریدکے کنٹری کلب میں بیک وقت چلے گا۔

 

آسٹریلیا کے جیف لاسن، نیوزی لینڈ کے سکاٹ میک لارن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ)، برطانیہ کے گورڈن پارسنز اور جولین فاؤنٹین اور زمبابوے کے ٹیٹینڈا تائیبو کے ساتھ مقامی کوچز انڈر 19 کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز ایک ہفتے تک پہلے مرحلے کا حصہ تھے اور انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور مرید کے کنٹری کلب دونوں میں انڈر 13اور انڈر 16 کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا۔

اس سے قبل 10 سے 24 جولائی تک پہلا مرحلہ جاری رہا۔ اس میں 13 سے 24 جولائی تک لاہور کے این سی اے میں 25 انڈر 13 کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ 10 سے 24 جولائی تک مرید کے کنٹری کلب میں 37 انڈر 16 کھلاڑیوں نے پروگرام میں حصہ لیا۔

 

انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے اہلیت 1 ستمبر 2004 ہے۔

27 کھلاڑی جو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے

عدیل مشتاق (ملتان)، آفاق خان (مردان)، علی حمزہ (منڈی بہاؤالدین)، علی حسن بلوچ (لاہور)، اویس علی (گوجرانوالہ)، اویس رحیم (کراچی)، چوہدری شجاع (ایبٹ آباد)، فرحان یوسف (لاہور)، حافظ عثمان ندیم (لاہور)، ہارون ارشد (کراچی)، حسنین مجید (رحیم یار خان)، انعام اللہ

(ساہیوال)، محمد دانش (مظفر گڑھ)، محمد نبیل (راولپنڈی)، محمد طیب عارف(سیالکوٹ)، محمد عثمان (میانوالی)، محمد ذیشان (فیصل آباد)، مومن قمر (فیصل آباد)،محمد اسماعیل (ساہیوال)، نوید احمد خان (کراچی)، سعد بیگ (کراچی)، سعد مسعود(راولپنڈی)، سلمان احمد (پاک پتن)، سمیر احمد منہاس (ملتان)، شمریز خان (پشین)، عبید شاہد (لاہور) اور یحییٰ شاہ (حیدرآباد)

 

28 کھلاڑی جو مریدکے کلب میں رپورٹ کریں گے

عابد اللہ (راولپنڈی)، افکار درانی (دیر لوئر)، احمد حسین (پشاور)، علی رضا (شیخوپورہ)، علی
زوریز آصف (لاہور)، ارسلان علی (اسلام آباد)، فہد امین (کراچی)، حمزہ نواز (بہاولنگر)،حسیب ناظم (ملتان)، اکرام اللہ ترین (کوئٹہ)، جواد علی (چارسدہ)، محمد انصار اللہ (پشاور)، محمد عاقب اصغر (وہاڑی)، محمد عرفان (خیبر ایجنسی)، محمد شان (بہاولپور)، محمد شعیب (پشاور)، محمد طاہر (مہمند ایجنسی)، محمد زبیر(پشاور)، محمد ذوالکفل (چارسدہ)، محسن علی (حب)، قربان علی (چمن)، ریاض اللہ خان
(دیر اپر)، شہمیر نثار خان (اسلام آباد)، شاہ زیب خان (مانسہرہ)، سید طیب حسین (کراچی)،طحہٰ مسعود (رحیم یار خان)، عثمان غن (کوئٹہ) اور وزدان خان (کرک)

 

 

error: Content is protected !!