چیف آف ایئر سٹاف سکواش ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) مردوں کے سرینا ہوٹلز چیف آف دی ائیر سٹا ف سکواش ٹورنامنٹ اور خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے۔ ہانگ کانگ کے لیو آ اورمصر کے یوسف سلیمان نے مصحف علی میر سکواش کمپلکس، اسلام آباد میں جاری مردوںکی چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔جبکہ مصر کی کھلاڑیوں رووان ایلربی اور ناداا عباس نے خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔سکواش فیڈریشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ائیر مارشل شاہد اختر علوی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔

مردوں کے چیف آف ائیر سٹا ف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میںہانگ کانگ کے لیو آ نے پاکستان کے طیب اسلم کو 11-9, 11-2, 11-5 (3-0) سے ہرایا ۔یہ میچ 47 منٹ جاری رہا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے یوسف سلیمان نے ملائیشیا کے نفیزوان عدنان کو 4-11, 11-9, 13-11, 11-6 (3-1)سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔یہ میچ 66منٹ تک جاری رہا۔ خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں مصر کی رووان ایلربی نے اپنی ہم وطن فریدہ محمدکو 11-2, 11-6, 9-11, 11-6 (3-1) سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔یہ میچ 36منٹ جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کی نادا عباس نے ہانگ کانگ کی ٹونگ ٹسز ونگ کو11-5, 9-11, 11-3, 11-9 (3-1) سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ یہ میچ 38منٹ تک جاری رہا۔

error: Content is protected !!