آئرلینڈ سے سیریز چیلنجنگ ہو گی، ندا ڈار

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ آئر لینڈ کی ویمن ٹیم اچھی ہے، ان کی کھلاڑی انگلینڈ اور آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ رکھتی ہیں، آئرش کھلاڑیوں کی جارحانہ اپروچ ہے اور وہ مضبوط ارادے کی ساتھ کھیلتی ہیں، یہ ایک چیلنجنگ سیریز ہے اور ہمیں بھی ان کے انداز میں کھیلنا ہو گا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آل رائونڈر ندا ڈار کا کہنا تھا آئی سی سی ویمن چیمپئین شپ کے لیے پوائنٹس بڑی اہمیت کے حامل ہیں، ہر ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ پوائنٹس اپنے نام کرے اور ہمارا بھی یہی ٹارگٹ ہے۔

 

ان کا کہنا تھا امید ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز بہت اچھی رہے گی، آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی یہ سیریز اہم ہے۔ندا ڈار نے کہا کہ اسپنرز ہمارا پلس پوائنٹ ہیں لیکن بیٹرز کو اس مرتبہ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہو گا، انہیں ذمہ داری لینا ہو گی اور اپنے پوٹینشل کے مطابق کھیلنا ہو گا، بیٹرز کو چیلنج لینا پڑے گا تاکہ ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ہو سکے۔آل رائونڈر نے کہا کہ میرا ٹارگٹ یہی ہوتا ہے کہ بیٹ اور بال سے اچھا کروں اور ٹیم کو جتواوں، میں نے دنیا کی بہترین آل رانڈرز بننا ہے اس کے لیے میں محنت کرتی ہوں اور 100 فیصد دینے کی کوشش کرتی ہوں۔

error: Content is protected !!