قذافی سٹیڈیم میں پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے ’’لوگو‘‘ کی تقریب رونمائی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان ،خواجہ عاطف، عثمان قیصر ( برائیٹو پینٹس) ، محمد عدیل مارکیٹنگ سروسز مینیجر ( بسکٹ کمپنی ) اور شعیب شیخ ایس جی ایم مارکیٹنگ پی سی بی نے شرکت کی ، اس موقع پر پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے لوگو کی رونمائی کی گئی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے مابین یو اے ای میں ہونے والی کرکٹ سیریز کانٹے دار ہوگی

انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم یہ سیریز جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ، ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے اور ماضی میں کئی غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا اور اب ہم مذید غیر ملکی ٹیموں کو مدعو کریں گے ، تقریب سے خواجہ عاطف ،عثمان قیصر، محمد عدیل اور شعیب شیخ نے بھی خطاب کیا ۔

error: Content is protected !!