بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان


نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ویرات کوہلی کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں ایشیا کپ سے آرام کا موقع دیا گیا تھا، وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پانٹ پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا اور بھنشور کمار کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ محمد شامی کی ایک سال بعد ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، دنیش کارتھک کو ڈراپ کر دیا گیا، فٹنس مسائل کا شکار آل راؤنڈر ہرڈک پانڈیا اور کیدر جادھو کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، دونوں کھلاڑی تاحال بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ویرات کوہلی، نائت کپتان روہت شرما، لوکیش راہول، امباتی رائیڈو، منیش پانڈے، مہندرا سنگھ دھونی، ریشبھ پانٹ، روندرا جدیجا، یزویندرا چھاہل، کلدیپ یاداو، محمد شامی، خلیل احمد اور شردل ٹھاکر پر مشتمل ہے۔

تعارف: newseditor