شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی مسلسل ایک سالہ بندش کے بعد دوبارہ کھول دیاگیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی کورونا فیلڈہسپتال کے باعث مسلسل ایک سالہ بندش کے بعد پیر کی شام کھلاڑیوں کیلئے دوبارہ کھول دیاگیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحیدعباسی نے بتایاکہ ڈبل روڈ پرواقع سپورٹس کمپلیکس مارچ 2020ء میں ملک میں کورونا کی پہلی لہر آنے پر بند کردیاگیاتھا اورپھر یہاں کورونا مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے فیلڈ ہسپتال قائم کردیاگیاتھا جو چند ہفتے قبل ختم کردیاگیا اور اب سپورٹس کمپلیکس کوبیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس اوردیگر کھیلوں کیلئے کھول دیاگیا۔ اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

error: Content is protected !!