فلسطین فٹبال ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے امکانات روشن


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری احمد یار لودھی نے کہا کہ فلسطین فٹبال ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہیں۔ ہم نے فلسطین ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت بجھوا رکھی ہے، ان کی ٹیم نے چین کا دورہ کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ وہ یہاں آکر کھیلے، ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، دو سے تین دن میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دو آپشنز زیر غور ہیں، ہماری پہلی ترجیح فلسطین ٹیم کو پاکستان لانا ہے، اگر کسی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا تو پھر ہم ان کے ہاں جاکر کھیل سکتے ہیں۔

تعارف: newseditor