پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، میاں بلال، احمد کامل، عمران بھٹی اور سکندر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور (پ ر)10جنوری 2020ئ۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ2020ء کے مقابلے باغ جناح ٹینس اکیڈمی میں جاری ہیں، جمعہ کو تیسرے روزمردوں کے سنگلز کے مقابلوں میں میاں بلال، احمد کامل، عمران بھٹی اور سکندر حیات سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں،پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل11جنوری کو کھیلے جائیں گے

اختتامی تقریب 3بجے سہ پہرنشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ہوں گے۔مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل کے مقابلوں میں میاں بلال نے فیاض خان کو 6-1,6-0،احمد کامل نے رانا ہمایوں کو 6-2,6-2،عمران بھٹی نے زریاب پیرزادہ کو 6-3,6-3

اور سکندر حیات نے نعلین عباس کو 6-2,6-3سے ہرایا،انڈر 18بوائز میں فیضان فیاض نے حمزہ جواد کو 8-6 ، حسن علی نے احمد عامر کو 8-4اور زین چودھری نے حارث واہلہ کو 8-5 سے شکست دی، انڈر 14بوائز کے مقابلوں میں سعید سلیمان نے عبداللہ ساجد کو 8-1، امیر مزاری نے معاویہ بٹ کو 8-2، ضعیم غفور نے عیسیٰ بلا ل کو 8-1اور احتشام ہمایوں نے سارم رسول کو 8-3 کو شکست دی۔

لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں نور ملک اور عیشا جواد نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل میں نور ملک نے آصفہ شہباز کو 6-0,6-0 اور عیشا جواد نے ندا اکرم کو 6-2,6-2سے شکست دی،گرلز انڈر 14کے مقابلوں میں مہرو فاطمہ نے جنت خلیل کو3-4,4-2,10-2، صالح ذیشان نے علینہ سلیمان کو 0-4,4-1,10-1 سے ہرایا، گرلز انڈر 18 سیمی فائنل کے مقابلوں میں آشتفلہ عارف نے فجر مسعود کو 6-0,6-1 کو مات دی۔

error: Content is protected !!