ایشین چیمپئن پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

 

ایشین چیمپئن پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر تھے

 

 

کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب خالد عراقی کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا دیگر مہمانوں میں پروگرام کی روح رواں کشور زہرہ سابق ایم این اے، خالد مقبول صدیقی کنوینر ایم کیو ایم، ظفر مسعود صدر بینک آف پنجاب، شبر زیدی ماہر معاشیات، ڈاکٹر عدنان مجید ڈائریکٹر سندھ بیت الامال ،

ڈاکٹر فرحت جعفری ڈین کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ، فہد رضوی سربراہ وائی ایس آر اسپورٹس فاؤنڈیشن، ڈاکٹر پرویز رضوی، سید فیضان حسین، جاوید رئیس ڈی بلیو اے ، اور دیگر شہر کی مشہور شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

مختلف ڈی پی اوز کے افراد باہم معذوری کثیر تعداد میں موجود تھے۔ وزیر اعلی سندھ نے قومی وہیل چیئر کرکٹرز کی ایشیا کپ میں شاندار کامیابی پر پی ڈبلیو سی سی کو کھلاڑیوں اور دیگر اسکواڈ ممبرز کے لئے ایک لاکھ فی کس کا اعلان کیا،

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے ٹیم کے لئے رخسانہ راجپوت صدر پی ڈبلیو سی سی کو خراج تحسین پیش کیا جن کی سربراہی اور انتھک محنت اور ٹیم کو محدود وسائل کے باوجود ایشین چیمپئن ٹائٹل جیتنے پر دو لاکھ روپے فی ٹیم اسکواڈ کا اعلان کیا۔

رخسانہ راجپوت اور ٹیم کے کپتان محمد ذیشان نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ساجد عباسی، عمران آرائیں، محمد لطیف، محمد عدنان، آصف ندیم،

عمر گل، دیگر سینئر کھلاڑیوں میں محمد عرفان محمد ندیم محمد ثاقب عارف ابراہیم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آخر میں کھلاڑیوں کے ساتھ مہمانوں کے گروپ فوٹو سیشن ہوا اور تمام معززین کے لیۓ ریفیشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!