میچ فکسنگ ثابت،چین کے دو سنوکر کھلاڑیوں پر پابندی


بیجنگ (سپورٹس لنک رپورٹ)چین کے دو اسنوکر کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر پابندیاں عائد کر دی گئی۔یو ڈیلو نے 5 انٹرنیشنل اسنوکر میچز میں فکسنگ کے الزامات کو تسلیم کیا اور ان پر 10 سال اور نو ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔کوا یوپنگ پر بھی میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہوا جس پر پہلے انہیں 6 برس کے لیے معطل کیا گیا تاہم بعدازاں اس سزا کو کم کر کے ڈھائی سال کر دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پہلے چائینیز کھلاڑی ہیں جن پر میچ فکسنگ کے الزام میں پابندی عائد کی گئی ہے۔31 سالہ یو 2016 میں اسکاٹش اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے اور جب ان پر الزام لگا تو ان کی عالمی رینکنگ 43 تھی جب کہ 28 سالہ کوا اسی ایونٹ میں رنر اپ رہے تھے اور جب رواں برس مئی میں انہیں معطل کیا گیا تو ان کی عالمی رینکنگ 38 تھی۔کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ناجائز طریقے سے زیادہ پیسہ کمانے کے لیے میچ فکسنگ کی۔

تعارف: newseditor