میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اسٹار اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا.

 

 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ 20ایکڑز رقبے پر مشتمل اسٹار اسپورٹس کمپلیکس ضلع ملیر کے لوگوں کے لیے کھیلوں کا بہترین مرکز ثابت ہوگا،

کراچی نیبر ہڈ امپورنمنٹ پروجیکٹ کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس کو ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے، اگلے ہفتے تین اور اسپورٹس کمپلیکس کراچی کے شہریوں کو دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹار اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری دل محمد،

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن جان محمد بلوچ، ابراہیم حیدری ٹائون کے چیئرمین نذیر بھٹو، وائس چیئرمین رفیق داد جت، پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہم نے لیاری میں ککری گرائونڈ کھارادر میں بلقیس ایدھی پارک اور گزری میں بین الاقوامی طرز کے گرائونڈ کا افتتاح کیا ہے،

اسٹار اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال گرائونڈ، کرکٹ گرائونڈ، والی بال کورٹ، پریکٹس پچ، کیفے ٹیریا اور واکنگ ٹریک سمیت متعدد سہولیات فراہم کی گئی ہیں

 

انہوں نے کہا کہ اس گرائونڈ کو ہم کوویڈ کے دوران انتقال کرجانے والے پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی مرتضی بلوچ کے نام منسوب کررہے ہیں

 

 

 

 

error: Content is protected !!